حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی صبح فلسطینی میڈیا نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کے وحشیانہ اور متواتر حملوں کی خبر دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی "شہاب" نے اطلاع دی ہے کہ صہیونیوں نے توپ خانوں سے غزہ کے مشرقی خان یونس پر ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک بمباری کرتے رہے۔
الجزیرہ چینل نے بتایا کہ غزہ شہر میں محلہ شیخ رضوان کے رہائشی علاقوں پر قابض صہیونی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
"المیادین" نیٹ ورک کے مطابق صہیونی دہشت گردوں نے غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع "النصیرات" کیمپ کے شمال میں پاور کمپنی کے گرد شدید حملے کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق المغازی کیمپ کے شمال میں اور غزہ کی پٹی کے وسط میں صلاح الدین اسٹریٹ کے قریبی علاقے بھی دہشت گردوں کے مجرمانہ حملوں کا نشانہ بنے۔
یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" کے " طوفان الاقصی " آپریشن کے آغاز اور غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں قابض فوج کی شکست کو 47 دن گزرنے کے بعد صہیونی عبوری حکومت کی کابینہ نے حکومت قطر اور مصر کی وساطت سے جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرلیا۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کی شام کہا تھا کہ انہوں نے موساد کو حکم دیا ہے کہ وہ حماس کے رہنما چاہے دنیا میں کہیں بھی ہوں ان کے خلاف کارروائی کرے۔